غیرقانونی غیرملکی باشندوں کی واپسی کا سلسلہ جاری
مزید 235 افغان خاندان واپس روانہ،اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی غیرملکی باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 29 ہزار سے متجاوز ہو چکی ہے

شیعیت نیوز:ملک بھر سے غیرقانونی غیرملکی باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 2 ہزار 423 افغان شہری اپنے وطن واپس روانہ کردیے گئے۔
گزشتہ روز روانہ ہونے والے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں میں 687 مرد، 326 خواتین اور 1410 بچے شامل تھے۔
انتظامیہ کی جانب سے تمام 235 خاندانوں کو اپنے وطن واپس روانہ کرنے کیلئے 114 گاڑیاں فراہم کی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: وطن فروش انوار الحق کاکڑ شرمناک بیان پر قوم سے معافی مانگیں:علامہ احمد اقبال رضوی
اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی غیرملکی باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 29 ہزار سے متجاوز ہو چکی ہے۔
حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی پاکستان میں مقیم غیرقانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔
13 دسمبر تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 288 تک پہنچ چکی ہے۔