ایران نے 32 ممالک کیلئے ویزے کی شرط ختم کر دی

14 دسمبر, 2023 07:38

 ایران نے سیاحت کے فروغ کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 32 ممالک کیلئے ویزے کی شرط ختم کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر سیاحت زرغامی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کی وزارت نے 32 ممالک کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کی تجویز دی تھی

 ایرانی کابینہ نے اس فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آپ ایران ضرور جائیں :مظہر برلاس کا کالم

کیونکہ حکومت کا مقصد دنیا کو ایران میں خوش آمدید کہنا اور عالمی برادری کے ساتھ بات چیت کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایرانو فوبیا کے منصوبوں کو ناکام بنائے گا۔

 ویزا کی شرط کو ختم کرنے سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کی امید ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں ایرانی سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران ایران میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کی تعداد 4.4 ملین تک پہنچ گئی۔

6:15 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top