اہم ترین خبریںپاکستان

پاراچنار کے حالات سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیے جا رہے ہیں، مولانا مزمل حسین

ضلع کرم کی انتظامیہ شرپسندوں کو لگام دینے میں ناکام نظر آتی ہے

 شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء اور پاراچنار کے مئیر علامہ مزمل حسین فصیح نے کہا ہے کہ پاراچنار کے حالات سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیے جا رہے ہیں۔

جس کے منفی اثرات پورے ضلع کرم کی فضاء پر مرتب ہوں گے، آئے روز شرپسند عناصر کی جانب سے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا جاتا ہے، روڈ کو زبردستی بند کرنا معمول بن چکا ہے۔

جو کہ ریاستی رٹ کے لیے بھی بہت بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ پھر سے دہشت گرد مورچے بنارہے ہیں، جس پر ضلع کرم کے تمام طبقات میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

ضلع کرم کے شیعہ، سنی عوام امن و امان کے خواہاں ہیں، مگر دوسری جانب چند شرپسند عناصر کسی کے ایماء پر ضلع کرم کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پارہ چنار میں دہشت گردی ریاست کی ناکامی ہے،قبائلی عمائدین کی پریس کانفرنس

انہوں نے کہا کہ ضلع کرم کی انتظامیہ ان مٹھی بھر شرپسندوں کو لگام دینے میں مکمل ناکام نظر آتی ہے۔

انتظامیہ کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے یہی تاثر جا رہا ہے کہ ان امن دشمن عناصر کی سرپرستی کی جارہی ہے۔

ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ جو شرپسند گاڑیوں پر پتھراؤ اور روڈ کی بندش میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

ضلع کرم کی پرامن فضاء کو قائم رکھنا اور عوام کے جان ومال کی حفاظت کرنا کے پی کے حکومت اور کرم انتظامیہ کی زمہ داری ہے،جو اس وقت مکمل ناکام ہیں۔

اگر حالات جوں کے توں رہے تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button