دنیا

اسرائيلی اپوزیشن لیڈر نے نیتن یاہو سے استعفیٰ مانگ لیا

 شیعیت نیوز: صیہونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی پارلیمنٹ میں اپوزیشن اتحاد کے لیڈر اور سابق صیہونی وزیر اعظم یائر لپید نے کہا  کہ اس وقت حکومت حالت جنگ میں ہے اور ہم روزانہ اپنے فوجیوں کا ماتم مناتے ہیں۔

صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے رہنما نے اپنی شکست کی ذمہ داری قبول نہ کرنے کی نیتن یاہو کی کوشش پر تنقید کرتے ہوئے ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں :حزب اللہ لبنان کا صیہونی ٹھکانوں پر حملہ

صیہونی حکومت کے سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کی مایوسی اور خود غرضی کی سطح ناقابل تصور ہے اور یہ کہ جب ہم جنگ میں ہیں تو انہوں نے ایک خطرناک سیاسی مہم شروع کی ہے جس کا واحد مقصد اپنے آپ کو فلسطینی مزاحمت کے ذریعہ ہونے والی شکست سے بری کرنا اور دوسروں پر الزام لگانا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے بند کمرہ اجلاس کی ایک رپورٹ افشا ہوئی ہے جس کے مطابق نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اوسلو معاہدے نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے مقابلے میں زیادہ اسرائیلی مارے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button