اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ڈیرہ اسمٰعیل خان: ملک دشمنوں کی ایک اور بزدلانہ کاروائی میں 25پولیس اہلکار شہید

 شیعیت نیوز: سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 27 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ 23 بہادر سپاہیوں نے شہادت کو گلے لگایا۔ 

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانے کے مین گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی، اس دوران تھانےکے قریب فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں

پولیس کے مطابق حملے کے اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی نفری درابن تھانے کی جانب روانہ کردی گئی ہے

 یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ، پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ، دو شیعہ ہزارہ پولیس اہلکارشہید

اس کے علاوہ حملے کے بعد ڈیرہ اسمٰعیل خان کے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تحصيل درابن میں اسکول اور کالج میں آج ہونے والا پیپر بھی ملتوی کردیا گیا ہے

واضح رہے کہ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے گزشتہ برس نومبر میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان میں خاص طور پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button