اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سابق آرمی چیف جنرل مشرف کا ڈاکٹر عبدالقدیر سے اصل اختلاف کیا تھا، حامد میر کا حیران کن انکشاف

حامد میر نے کہا کہ آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ ایک آدمی نے غوری میزائل کا رخ اسرائیل کی جانب کرنے کی کوشش کی تھی ، اس کا شخص کا نام ڈاکٹر عبدالقدیر خان تھا۔

شیعیت نیوز: سابق آرمی چیف اور ڈکٹیٹر جنرل پرویز مشرف کاایٹم بم کے موجد ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے اصل اختلاف کیا تھا؟ اس بارے میں معروف صحافی حامد میر نے انتہائی حیران کن انکشاف کردیا ہے ۔

حامد میر نے مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ حمایت فلسطین کانفرنس سے خطاب کے دوران انتہائی حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ پاکستان کو کم از کم غوری میزائل کا رخ ہی اسرائیل کی جانب کردینا چایئے۔

حامد میر نے کہا کہ آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ ایک آدمی نے غوری میزائل کا رخ اسرائیل کی جانب کرنے کی کوشش کی تھی ، اس کا شخص کا نام ڈاکٹر عبدالقدیر خان تھا۔

حامد میر نے کہا کہ یہ بات خود ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مجھے بتائی ! میں نے ڈاکٹر صاحب سے پوچھا کہ آپ کا پرویز مشرف کے ساتھ کیا مسئلہ ہے ؟آپ کو ہمارے قومی ہیرو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے نوجوانوں کی رغبت شیعیت کی طرف بڑھ رہی ہے،اسماعیل ہانیہ

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پرویز مشرف کو ایک انتہائی ناقابل بیان گالی دی اور کہا کہ جب میں نے غوری میزائل کی رینج 5000 کلومیٹر کرنے کی کوشش شرورع کی اور اس پروجیکٹ کیلئے پرویز مشرف سے فنڈز مانگے تو انہوں نے کہا کہ اچھا تو تم اسرائیل کو نشانہ بنانا چاہتے ہو؟؟

پرویز مشرف نے کہا کہ ہمارا دشمن تو انڈیا ہے تم بن 1500 یا 2000 ہزار کلومیٹر کی رینج سے زیادہ نہیں جاسکتے، یہ بات کہنا بڑا آسان ہے کہ غوری میزائل کا رخ اسرائیل کی طرف کردولیکن جس نے کرنے کی کوشش کی اس کو آپ نے عبرت کی مثال بنادیا۔

حامد میر نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس وقت بھی کافی لوگ ایسے ہیں جو اوپر اوپرسے تو فلسطین پر اسرائیلی بمباری کی مخالفت کررہے ہیں لیکن اندر سے ان کا دل کہیں اور ہے ۔

حامد میر کی پرویز مشرف اور ڈاکٹر عبد القدیر خان سے متعلق حیران کن ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button