اہم ترین خبریںلبنان

اسرائیلی جارحیت کے خلاف لبنان میں ملک گیر ہڑتال کا اعلان

شیعیت نیوز: غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران ساڑھے 17 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کے قتل کے خلاف اور فائر بندی کے  پرزور مطالبے کے لیے 11 دسمبر 2023 یعنی پیر کو فلسطینی نوجوانوں نے دنیا بھر میں عالمی ہڑتال کی کال دی ہے۔

فلسطینی نوجوانوں کی اس اپیل پر لبنانی حکومت نے آج غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں تمام سرکاری دفاتر اور ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

 لبنان کی کونسل آف منسٹرز کے سیکرٹری جنرل محمود میکیا نے اعلان کیا کہ لبنانی وزیراعظم نجیب میکاتی نے فلسطینی عوام اور لبنانی سرحد پر رہنے والے ہم وطنوں سے اظہار یکجتہی کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔

ادھر انڈین اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے بھی ایکس پر آج 11 دسمبر 2023 کو فلسطینی عوام اور بچوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے غزہ میں فائربندی کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی ہڑتال میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہیش ٹیگ “سٹرائیک فار غزہ” فلسطینیوں کی دنیا بھر میں ملک گیر ہڑتال کی کال

انہوں نے لکھا کہ ہم سب کو ان کے ساتھ ہونے والی ہولناک ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کے ہر فرد کو اپنا پیغام پہنچانے والے ان فلسطینی نوجوانوں نے دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک روز کے لیے دنیا کا ہر کام چھوڑ کر غزہ میں اپنا سب کچھ کھو دینے والے شہریوں کا ساتھ دیں اور عالمی طاقتوں کو فائر بندی پر مجبور کریں۔

اس کام کے لیے انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر #strikeforgaza کا ہیش ٹیگ بھی شروع کیا ہے، جو اس وقت ٹاپ ٹرینڈز میں بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button