اہم ترین خبریںیمن

سعودیہ اور امارات کے تمام تیل کے ذخائر کو نشانہ بنا سکتے ہیں، یمن کی دھمکی

اگر سعودیہ اور امارات نے امریکی اتحاد میں شرکت کی، تو ان کے تمام تیل کے ذخائر کو نشانہ بنایا جائے گا، یمن

شیعیت نیوز: یمنی انصار اللہ کے سینیئر ترجمان اور سیاسی تجزیہ نگار محمد البخیتی کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ اگر سعودیہ اور امارات نے اسرائیلی جہازوں کی حفاظت کے لیے بننے والے امریکی اتحاد میں شرکت کی، تو ان دونوں کے تمام تیل کے ذخائر کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ایک عربی میڈیا چینل سے گفتگو کرتے ہوئے یمن انصاراللہ کے سینیئر ترجمان محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ ہماری جنگ جاری رھے گی، اور تمام اسرائیلی جہاز ہمارے لیے جائز ہدف ہیں۔ ہم فلسطین اور غزہ میں موجود اپنے بھائیوں کی مدد سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہ ہمارا آخری فیصلہ ہے۔

اینکر کے سوال کے جواب میں محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ اگر سعودیہ عرب اور مارات یمن کے خلاف کسی بھی کوشش کا حصہ نہیں بنتے ہیں، تو صرف اسرائیلی کشتیوں پر ہمارے حملے پہلے کی طرح جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم مسئلہ فلسطین سے دستبردار نہیں ہوسکتے، یمنی لیڈر

سعودیہ اور امارات کے اتحاد میں شامل ہونے کے امکان پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا لیکن اگر سعودیہ اور امارات امریکی اتحاد کا حصہ بنتے ہیں، اور یمن کے خلاف کوئی بھی اقدام اٹھاتے ہیں، تو ہم ان کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان کے تمام تیل کے ذخائر اور ریفائنریوں کو یمن کی جانب سے نشانہ بنایا جائیگا، اور کسی ایک بھی تیل سے متعلقہ ہدف کو چھوڑا نہیں جائیگا۔ ساتھ ہی ساتھ، سعودیہ یا امارات سے تیل منتقل کرنے والے ہر جہاز کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

امریکہ اور یورپی ممالک کو دھمکی دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یمن کے خلاف کسی بھی اقدام سے پہلے یہ یاد رکھنا کے سردیاں آچکی ہیں، اور کسی بھی جارحیت کے باعث تم خود کو مشرق وسطی کے تیل سے مکمل طور پر محروم کر دے گے، جو کہ یمن کے لیے کرنا بہت آسان ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button