اہم ترین خبریںپاکستان

غزہ کے معصوم شہریوں کو فوری امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،جے او پی کی آل پارٹیز کانفرنس

اس کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، دانشور وکلاء برادری، اسکاؤٹس گروپ، ماتمی انجمنوں کے نمائندگان اور اکابرین ملت نے بھرپور شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

شیعیت نیوز: جعفریہ آرگنائزیشن پاکستان کے تحت آل پارٹیز کانفرنس بھوجانی ہال بریٹو روڈ سولجر بازار کراچی میں منعقد ہوئی جس میں فلسطین و پارہ چنار کے موجودہ حالات، امریکہ و اسرائیل کی بربریت اور مستقبل میں امن کے قیام اور مسلمانوں کے اتحاد، وحدت پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور کہا گیا کہ فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کو رکوانے، غزہ کے نہتے شہریوں کی امداد، پارہ چنار کے زمینی راستے کھولنے اور وہاں طالبان کی مداخلت، گلگت بلتستان کی عوام کی بہتری کے اقدامات اور وہاں امن کا قیام ضروری ہے، اس کے علاوہ دنیا میں جہاں جہاں ظلم ہوگا اس کا مسلمان متحد ہوکر مقابلہ کریں گے، ہم مظلوم مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے کیونکہ قبلہ اول اور خانہ کعبہ کی حرمت ایک ہے، اس کے ساتھ ساتھ مقدس مقامات پر بری نگاہ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نےمجلس وحدت مسلمین کو شہدائے فلسطین کے مقدس لہو کا پیغام براور تحریک آزادی کا جز قرار دے دیا

اس موقع پر مولانا تنور الحق تھانوی، جاوید ناگوری، زاہد منصوری، فیروز الدین رحمانی، علامہ فرقان حیدر عابدی، دانش چنا، مولانا عوسجہ رضوی، علی حسین نقوی، ڈاکٹر شہزاد حسن، گدی نشین عبداللہ شاہ غازی، فراز اجمیری، سردار مگن سنگھ، علامہ نثار قلندری، عبدالوحید یونس، پروفیسر من موہن چوہان، صادق جارچوی، راشد حسین رضوی، محمد رضا، آئی ایس او، شبر رضا، لطیف قمی، مولانا سجاد حیدر، مولانا حسین شریفی، مولانا مرزا یوسف حسین، سابق صوبائی وزیر کچی آبادی کے علاوہ سہیل عابدی، اصغر شجاع، یاسر بھٹو، اسلم غوری، شکیل قاسم سومرو، حافظ امجد، پی ٹی آئی کے فراز فخری، عاشور عباس رضوی، حافظ نعمت اور دیگر نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام، دانشور وکلاء برادری، اسکاؤٹس گروپ، ماتمی انجمنوں کے نمائندگان اور اکابرین ملت نے بھرپور شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button