داؤدی بوہرہ برادری کے سربراہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کے لیے نشان پاکستان کا اعزاز

شیعیت نیوز: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان سمیت دنیا کےمختلف حصوں میں تعلیم کے فروغ، صحت، ماحولیاتی اور سماجی تحفظ کے شعبے میں خدمات پر داؤدی بوہرہ برادری کے داعی و سربراہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کو نشان پاکستان کا اعزاز دیا۔
منگل کو ایوان صدر میں اس حوالےسے پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، نگران وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر انیق احمد ، گورنر سندھ کامران احمد ٹیسوری اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز بھی شریک تھے ۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے داؤدی بوہرہ برادری کے داعی و سربراہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کو نشان پاکستان سے نوازا ۔
یہ بھی پڑھیں:چالیس ممالک سے ہزاروں بوہرہ کمیونٹی عشرہ محرم کرنے کراچی پہنچ گئے
تقریب میں شرکا کو بتایا گیا کہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین داؤدی بوہرہ کمیونٹی کے 53 ویں داعی اور سربراہ ہیں۔
ابل ذکر بات یہ ہے کہ نارتھ ناظم آباد کراچی میں سیفی اسپتال میں جدید طبی سہولیات کے ساتھ کارڈیک ونگ زیر تعمیر ہے۔
صرف گزشتہ چند سال میں پاکستان کے مختلف حصوں میں ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کے پیروکاروں کی جانب سےایک لاکھ سے زیادہ درخت لگائے گئے۔