اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

اقتدار اور پیسے کے حریص فضل الرحمٰن عرف ملا ڈیزل کی صدر مملکت بننے کیلئے نواز شریف کی منتیں ترلے

اس موقع پر دونوں پارٹیوں کے دیگر رہنما بھی موجود تھے، جن میں مریم نواز، سینیٹر اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما شامل ہیں۔

شیعیت نیوز: اقتدار اور پیسے کے حریص فضل الرحمٰن عرف ملا ڈیزل کی صدر مملکت بننے کیلئےنواز شریف کی منتیں ترلے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون لاہور میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ کے فارمولے پر بات چیت ہوئی، جبکہ دونوں جماعتوں نے عام انتخابات مل کر لڑنے اور مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس موقع پر دونوں پارٹیوں کے دیگر رہنما بھی موجود تھے، جن میں مریم نواز، سینیٹر اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور دیگر رہنما شامل ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں جماعتوں کے قائدین نے عام انتخابات، مشترکہ صدارتی امیدوار لانے سمیت دیگر اہم امور پر اتفاق کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے صدرمملکت بننے کی خواہش ظاہر کی۔ جس پر نواز شریف نے کہا کہ صدر مملکت کا انتخاب مشترکہ طور پر مل بیٹھ کر، کرلیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے مابین وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات ہوئے جبکہ خواجہ سعد رفیق نے سندھ میں ایم کیو ایم کیساتھ ہونیوالے سیاسی مذاکرات بارے اجلاس کو بریفنگ دی۔ ایم کیو ایم کے مجوزہ ملک گیر بلدیاتی نظام پر تفصیلی مشاورت کی اور ایم کیو ایم کے مجوزہ بلدیاتی نظام پر مکمل اتفاق رائے کیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ آئندہ پارلیمان میں اس بلدیاتی نظام بارے آئینی ترمیم لائی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں: چلاس میں مسافر بس میں شیعہ مسافروں اور فوجی جوانوں پر حملے کی ذمہ داری لشکر جھنگوی نے قبول کرلی

نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم کے مابین طے پائے جانیوالے انتخابی معاہدے پر اعتماد میں لیا، دونوں جماعتوں نے سندھ میں ایم کیو ایم اور دیگر ہم خیال جماعتوں سے مل کر انتخابی اتحاد بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں تینوں جماعتیں دیگر اتحادیوں سے مل کر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر کے انتخابی میدان میں اتریں گی، سندھ میں امیدواروں کا فیصلہ لیگی صوبائی صدر بشیر میمن، جمعیت کے سیکرٹری راشد سومرو اور ایم کیو ایم کے نامزد رہنما کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف میں مکمل سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہو گیا ہے، دونوں صوبوں میں ہر قومی و صوبائی نشستوں پر امیدواروں باہمی اتفاق رائے سے اتارنے کا فیصلہ کیا گیا اور یہ بھی طے پایا کہ جس نشست پر جس پارٹی کا امیدوار مضبوط ہو گا اسی کی نامزدگی اور حمایت کی جائے گی، کسی اتفاق رائے پر نہ پہنچا جا سکا تو ایک جماعت کا امیدوار قومی اور دوسری کا صوبائی نشست پر نامزد کیا جائے گا۔ دونوں جماعتوں کا آئندہ انتخابات کے بعد مل کر حکومت بنانے اور تمام امور پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا اور مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر بھی مشاورت کی۔ نواز شریف نے صدارتی امیدوار کے معاملے پر آئندہ پارلیمان کے وجود میں آنے کے بعد فیصلہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button