اہم ترین خبریںپاکستان

وفاقی سطح پہ طلبہ یونینز بحالی کا خیرمقدم، ملک بھر میں بحالی کا مطالبہ، آئی ایس او پاکستان

 شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف نے  سینیٹ کی کمیٹی برائے ایجو کیشن کی جانب سے وفاقی سطح پہ طلبہ یونینز کی بحالی کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ خوش آئند ہے۔

گزشتہ حکومتوں نے بھی بحالی کا لالی پاپ دیا لیکن عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ یونین پر پابندی کے باعث طلبہ اپنے آئینی حق سے محروم ہیں۔

بحالی سے معاشرے میں جمہوری اقدار پروان چڑھنے کیساتھ کیساتھ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو گی۔

طلبہ یونین کی بحالی موروثی سیاست کے خاتمے کی جانب پہلا قدم ثابت ہوگی۔

اس سےقبل وفاقی کی جامعہ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین بحالی کا فیصلہ  کیا گیا تھا تاہم الیکشن کا انعقاد نہیں ہوا۔،

یہ بھی پڑھیں:طلبہ یونینز بحال ،آئی ایس او پاکستان کا خیر مقدم

آئی ایس او کے رہنمانے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر کی تمام جامعات میں طلبہ یونینز بحال کی جائیں۔

تحریک پاکستان سے لیکر آج تک پاکستان کی سالمیت میں طلبا کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

طلبا یونین نہ صرف سیاست کی نرسری ہے بلکہ طلبہ یونین نے تعلیمی ماحول کی بہتری کے ساتھ ملک کو ہمیشہ بہترین قیادت فراہم کی ہے۔

یونین طلبہ اور معاشرے دونوں کیلئے ضروری ہے، یونین کے قیام سے طلبہ میں سیاسی و سماجی فہم آئے گا اور معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

یاد رہے سینیٹ کی ایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس میں وفاق کی جامعات اور کالج کی سطح پر طلبہ تنظیموں کی بحالی کے بل کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں وفاق میں طلبہ کی یونینز پر قانون سازی کے بل پر غور کیا گیا۔

اس دوران سیکریٹری تعلیم اور وزیر تعلیم کی عدم موجودگی پر چیئرمین کمیٹی نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ وزیر ، سیکریٹری نہ ہوئے تو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

ماضی میں یونینز ہوتی تھیں تو سیاسی تربیت ہوتی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button