اہم ترین خبریںدنیا

افغانستان کے صوبہ ہرات میں ایک اور حملہ، دو شیعہ علمائے کرام شہید

سرکاری ذرائع نے حملے پر تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا

شیعیت نیوز: افغانستان کے صوبہ ہرات کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ آج سہ پہر ضلع جبریل میں سبز ٹاؤن کے اطراف میں واقع ساحہ کورہ ملی(شہدا ٹاؤن) کے علاقے میں ایک آٹو رکشا ڈرائیور سمیت 9 مسافروں کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اس فائرنگ کے نتیجے میں مسجد رسول اعظمؐ کے امام حجۃ الاسلام صادقی اور خواتین سمیت 6 افراد شہید ہوئے اور حجۃ الاسلام شیخ حمیدی سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بعض دیگر ذرائع کے مطابق اس حملے میں حجۃ الاسلام شیخ حمیدی بھی شہید ہو گئے، تا ہم سرکاری ذرائع نے آج کے مسلح حملے پر تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :افغانستان: دشت برچی میں دھماکہ، سات افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

اس سے پہلے بھی صوبہ ہرات کی شیعہ علماء کونسل کے دو ارکان حجۃ الاسلام شیخ رجب اخلاق اور حجۃ الاسلام خادم حسین ہدایتی کو جمعرات کے دن جبریل قصبے میں نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔

ہرات کے نائب گورنر مولوی حیات اللہ مہاجر نے ان دونوں علمائے کرام کی فاتحہ کی تقریب کے دوران اس واقعہ کے مرتکب افراد کی گرفتاری کا وعدہ کیا اور کہا تھا کہ اس طرح کے افراد افغانستان، دین، ثقافت اور اتحاد کے دشمن ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button