اہم ترین خبریںایران

ایران سے کربلا ٹرین کا سفر کب سے شروع ہوگا؟خصوصی رپورٹ

بذریعہ ریل ہزاروں زائرین سفر کریں گے

شیعیت نیوز: ایران کے دارلحکومت تہران سے کربلا ٹرین سفر کی خبریں سوشل میڈیا پہ گردش کر رہی ہیں ۔

ان خبروں میں کتنی حقیقت ہے؟

 ایرانی نیوز ایجنسی فارس کے مطابق  تہران سے کربلا ریلوے سروس کا آغاز کیا گیا ہے  یہ سہولت عارضی اور تجرباتی طور پہ موسمی مشکلات کے باعث شروع کی جارہی ہے۔

تاہم یہ فیصلہ نہیں ہو پایا کہ پہلی ٹرین کب نکلے گی۔

ٹرین  سروس کا اعلان جولائی میں کیا گیا تھا ۔

ایک رپورٹ کے مطابق بذریعہ  ریل ہزاروں زائرین سفر کریں گے  اور کربلا میں پہنچنے کے بعد ہوٹلوں میں جگہ کم پڑ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کی جانب سے ’’تہران ٹو کربلا‘‘ ٹرین سروس شروع کرنے کا اعلان

اسی باعث انتظامی مشکلات کا سامنا  سروس کے آغاز میں آڑے آرہی ہیں۔

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے محکمہ ریلوے کے ایگزیکٹو آفیسر سید میعاد علی صالحی نے تہران سے کربلا ٹرین سروس کے بارے میں  بتایا کہ تہران ٹو کربلا ٹرین سروس کے ذریعے مسافر اور زائرین سرحدی شہر شلمچہ تک جائیں گے۔

جہاں سے مسافروں کو سڑک کے ذریعے عراق کے شہر بصرہ لے جایا جائے گا جس کےبعد مسافر دوبارہ ٹرین کا سفر کرتے ہوئے کربلا پہنچیں گے ۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button