ایران

ایران کی جانب سے ’’تہران ٹو کربلا‘‘ ٹرین سروس شروع کرنے کا اعلان

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ریلوے کے ایگزیکٹو آفیسر سید میعاد علی صالحی نے تہران – کربلا ٹرین سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سید صالحی نے وضاحت کی کہ تہران – کربلا ٹرین سروس اس طرح سفر کرے گی کہ تہران سے روانہ ہونے والی ٹرین مسافروں اور زائرین کو سرحدی شہر شلمچہ تک لے جائے گی جہاں سے مسافروں کو سڑک کے ذریعے عراق کے شہر بصرہ لے جایا جائے گا اور وہاں سے یہ ٹرین سروس کربلا لے جائے گی۔

سید میعاد صالحی نے کہا کہ ہم شاملچہ اور بصرہ کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ بھی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ 32 کلومیٹر کا فاصلہ ہے جسے فی الحال مسافر طے کریں گے تاہم اس حصے پر بھی جلد ہی ریلوے لائن بچھائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سروس کے شروع ہونے کے بعد ایرانی زائرین عراق اور عراقی زائرین آسانی سے ایران رفت آمد کر سکیں گے جبکہ مال بردار ٹرینیں بھی اس راستے سے گزریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : سید الشہدا کی خیمہ گاہ تاریخ کے طول و عرض میں باقی ہے، آیت اللہ احمد خاتمی

سید میعاد صالحی نے کہا کہ شلمچہ سے بصرہ تک ریلوے لائن بچھانے کے لیے بارودی سرنگوں کو ہٹانا، زمین کا حصول اور دریائے اروند پر پل کی تعمیر سمیت کئی کام کئے جانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کا الگ الگ جائزہ لیا گیا ہے اور موجودہ رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب محرم کے قدموں کی آہٹ سنائی دیتے ہی ساری دنیا میں ایک خاص ولولہ پیدا ہو جاتا ہے اور دنیا کے کروڑوں حریت پسند خود کو مظلوم کربلا کا غم منانے اور انکے مشن سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے تیار کرتے ہیں۔

کیلینڈر کے مطابق ایران میں تیس جولائی بروز ہفتہ پہلی محرم اور نئے ہجری قمری سال کا آغاز ہے۔

اسی مناسبت سے ایران میں جہاں ملکی سطح پر بڑے زور و شور سے محرم کی تیاریاں کی جا رہی ہیں وہیں دارالحکومت تہران میں ایک ہزار مربع میٹر کا پرچم یا حسین آسمان میں لہرا دیا گیا ہے۔ یہ پرچم ایران کا سب سے بڑا اور دنیا کا تیسرا سب سے بڑا پرچم ہے جس کا سائز ایک ہزار چھپن مربع میٹر ہے اور اُسے ڈیڑھ سو میٹر کی اونچائی پر نصب کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button