پاکستان کی اہم خبریں

غزہ میں دوبارہ جارحیت پر پاکستان کا احتجاج، مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

پاکستان کو نہتے فلسطینیوں پر دوبارہ بمباری کے آغاز پر سخت مایوسی ہوئی

شیعیت نیوز: پاکستان نے عالمی برادری سے فلسطینیوں پر جاری بمباری روکنے کے لیے کردار ادا کرنے اور غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ورلڈکپ کے دوران خوشی منانے والے کشمیری نوجوانوں کوگرفتارکیا گیا، کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی بند کرے۔

یہ  بھی پڑھیں:فلسطینیوں کو مظلوم کیوں کہا؟ اسرائیل نے اسپین سے اپنا سفیر واپس بلالیا

فلسطین کی صورت حال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نہتے فلسطینیوں پر دوبارہ بمباری کے آغاز پر سخت مایوسی ہوئی ہے، پاکستان مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، عالمی برادری فلسطینیوں پر جاری بمباری روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سےجاری جنگی جرائم پر دنیا کو بات کرنی چاہیے، اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں، عبادت گاہوں اور تعلیمی اداروں پر حملے کیے گئے، پاکستان اسرائیل کے طبی مراکز پرحملوں کی بھی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button