پاکستان کی اہم خبریں

پاک ایران جیپ ریلی کا آغاز، 20مسافر بذریعہ جیپ لاہور سے ایران روانہ

ریلی کے شرکاء کو ڈی جی خانہ فرہنگ نے قرآن کے سائے تلے رخصت کیا

 شیعیت نیوز: پاک ایران دوستی کو فروغ دینے کے لئے 20 افراد اپنی جیپ کے ذریعے ایران کے ایک ماہ کے دورے کے لئے لاہور سے تہران روانہ ہو گئے ہیں۔

پاک ایران جیپ ریلی کے شرکاء کے اعزاز میں خانہ فرہنگ ایران لاہور میں تقریب منعقد ہوئی۔

جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی خانہ فرہنگ ایران لاہور جعفر روناس نے کہا کہ ایران کی تاریخ بہت ہی قدیم ہے جس کو دیکھنے کے لئے ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں لوگ آتے ہیں۔

لاہور سے فیملیز کا ایران کے لئے جانا خوش آئند ہے، جس سے دونوں ممالک کی دوستی کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک ایران دوستی کا شاندارتحفہ، کراچی میں سلمان فارسی ؓپارک کا افتتاح

انہوں نے کہا کہ ایران کے بہت سے لوگ پاکستان کے صیح حالات سے واقف نہیں ہے اور اسی طرح بہت سے پاکستانی بھی ایران کے حالات کا اصل تدارک نہیں رکھتے۔

جس کے لئے ضروری ہے کہ وفود کے تبادلوں کو فروغ دیا جائے تا کہ ایک دوسرے کے حالات کو سمجھنے میسر ہو سکیں۔

ریلی کے شرکاء کو ڈی جی خانہ فرہنگ نے قرآن کے سائے تلے رخصت کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button