اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

جنگ بندی میں توسیع کا امکان،117 فلسطینی رہا

شیعیت نیوز: ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو 4 روزہ جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے اب تک اسرائیل اور حماس کے درمیان 3 بار یرغمالیوں اور قیدیوں کا تبادلہ ہو چکا ہے۔

مجموعی طور پر اب 175 افراد کو رہا کیا جا چکا ہے:

  • حماس نے 13 افراد پر مشتمل 3 گروپوں میں 39 اسرائیلی شہریوں کو رہا کیا۔
  • اسرائیل نے 39 افراد پر مشتمل 3 گروپوں میں 117 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا۔
  • حماس کی طرف سے 17 تھائی باشندوں کو رہا کیا گیا۔
  • حماس کی طرف سے ایک فلپائنی شہری رہا کیا گیا۔
  • حماس کی طرف سے ایک اسرائیلی-روسی شہری کو رہا کیا گیا۔
  • حماس نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں میں قید 150 فلسطینی خواتین اور بچوں کے بدلے 50 خواتین اور بچوں کو رہا کیا جائے گا۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو تاحال اُن 11 یرغمالیوں کے ناموں کی فہرست موصول نہیں ہوئی جوکہ آج حماس کی جانب سے آج جاری ہونے کی توقع ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ جنگ بندی کا آج آخری روز ہے، حماس نے مزید یرغمالیوں کی رہائی کے بعد کہا ہے کہ وہ جھڑپوں میں اس وقفے میں توسیع کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حماس کا تمام فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسرائیلی قیدی رہا کرنے کا اعلان

خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو شروع ہونے والی جنگ بندی کے نتیجے میں درجنوں یرغمالیوں کو رہا کیا جا چکا ہے، جس کے بدلے میں اسرائیل نے 100 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

اب یہ دیکھا جائے گا کہ کیا کل منگل کی صبح اس 4 روزہ جنگ بندی کے اختتام سے پہلے اس میں مزید توسیع کی جائے گی یا نہیں، حماس نے جنگ بندی میں توسیع کے لیے اپنی رضامندی کا اشارہ دیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ حماس نے ثالثوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ اس جنگ بندی کو 2 سے 4 روز تک آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

حماس کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ حماس کا خیال ہے کہ فی الوقت 20 سے 40 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی یقینی دہانی ممکن ہے۔

جنگ بندی کے معاہدے کے تحت حماس کے زیر حراست 50 یرغمالیوں کو 150 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 4 روز میں رہا کیا جانا تھا، اگر ہر اضافی دن کم از کم 10 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے تو اس میں توسیع ہوسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button