عالمی جنگ مجرم معاہدے کی خلاف ورزی سے باز نہ آیا، 6 فلسطینی شہید
شیعیت نیوز: فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 6 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
وزارت صحت نے بتایا کہ ایک 25 سالہ ڈاکٹر کو صبح سویرے قباطیہ میں اس کے گھر کے باہر جنین کے قریب قتل کر دیا گیا۔
یہ علاقہ فلسطینی مسلح گروہوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، رام اللہ کے قریب البریح میں ایک اور فلسطینی کو قتل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:صہیونیوں کی معاہدے کی خلاف ورزی ،حماس نے یرغمالیوں کی رہائی روک دی
جنین میں میں بڑی تعداد میں بکتر بند گاڑیوں کے حملے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جینن کے سرکاری ہسپتال اور ابن سینا کلینک کو گھیرے میں لیا اور فوجیوں نے ایمبولینسوں کی تلاشی لی۔







