اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حماس کے تحفظات دور، اسرائیل ایک بار پھر پسپا، فلسطین میں جشن کا سماں

فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا

شیعیت نیوز: قطر اور مصر نے اسرائیل کیساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر حماس کے تحفظات دور کردیئے۔

قطر کا کہنا ہے کہ معاہدے پر عملدرآمد ہفتے کی رات کو ہی ہوگا، 13 فلسطینی اور 39 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، حماس مزید 7 غیر ملکیوں کو بھی رہا کرے گا۔

حماس کا کہنا ہے کہ قطر اور مصر نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ اسرائیل معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کرے گا۔

اس سے قبل حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد نہیں کررہا اور القسام نے قیدیوں کی رہائی کا عمل روک دیا۔

القسام کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج شمالی غزہ میں امداد اور بے دخل فلسطینیوں کو واپسی سے روک رہی ہے، ڈرون کی پروازیں بھی جاری ہیں، مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔

جنین میں دو نوجوانوں کو فائرنگ سے شہید اور 4 کو زخمی کردیا۔

امریکی دفاعی عہدیدار نے کہا ہے کہ بحر ہند میں اسرائیلی بحری جہاز پر ڈرون حملہ ہوا ہے، حملے میں جہاز کو نقصان پہنچا تاہم عملہ محفوظ رہا۔

امریکی سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں ایرانی ساختہ ڈرون استعمال کیا گیا تاہم امریکی اہلکار نے اس کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا،

دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں قحط کا سامنا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج نے دھمکی دی ہے کہ اگر قیدیوں کو رہا نہ کیا گیا تو وہ غزہ پر بمباری دوبارہ شروع کردیں گے۔

حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ اسرائیلی دھمکیاں کھوکھلی ہیں۔

حماس نے صہیونیوں کو معاہدے کی پاسداری پہ مجبور کردیا،39 فسلطینی رہا یہ بھی پڑھیں :

صیہونی رجیم اپنے قیدیوں کو طاقت کے زور پر رہا نہیں کرواسکتا۔

ادھر قیدیوں کی رہائی کیلئے ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے تل ابیب میں فوجی ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے جبکہ سیکڑوں مظاہرین نتن یاہو کی نجی رہائشگاہ کے باہر سراپا احتجاج ہیں۔

ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ غزہ میں طبی امداد اور ضروری آلات کی اشد ضرورت ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے میڈیکل ٹیموں پر حملہ کیا ہے۔

جو حماس، اسرائیل جنگ بندی کے دوران نام نہاد محفوظ راہدی میں چلے گئے تھے۔

 حماس کے عسکری ونگ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج معاہدے کے تحت شمالی غزہ میں امدادی ٹرکوں کو داخل ہونے نہیں دے رہی ہے جبکہ انہوں نے رہا کئے گئے فلسطینی قیدیوں کے انتخاب پر بھی اعتراض اٹھایا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں امداد نہ پہنچی تو وہاں شدید قحط کا سامنا ہوسکتا ہے،

ان کے مطابق شمالی علاقوں میں کھانے پینے کی تمام اشیاء کی قلت کا سامنا ہے جس سے انسانی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

عرب میڈیا نے حماس کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج سیز فائر کے دوران بھی جنوبی غزہ سے گھروں کو واپس آنے والوں پر فائرنگ اور حملے کررہی ہیں جو معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

اسی طرح صیہونی افواج کے جاسوس ڈرونز طیارے بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں پرواز کر رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کیخلاف ہزاروں افراد تل ابیب کی سڑکوں پر آگئے ہیں۔

مظاہرین انہیں اقتدار سے ہٹانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مقبوضہ بیت المقدس میں مظاہرین کی بڑی تعداد اسرائیلی وزیراعظم کے گھر کے باہر جمع ہوگئی۔

ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب جشن کا سماع رہا۔

ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی قید سے رہا ہونے والی فلسطینی خواتین اور بچوں کا شاندار استقبال کیا، رہا ہونے والی خواتین اور بچے سجدے کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔

اس دوران رقت آمیز مناظر دیکھے گئے، لوگ برسوں بعد رہا ہونے والے اپنے پیاروں سے گلے لگ کر روتے رہے۔

فلسطین اور حماس کے جھنڈے لئے ہزاروں فلسطینیوں نے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

 اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے قریب اسرائیلی فوجی جیل کے باہر جمع ہونے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فوجی جیل کے باہر سیکڑوں افراد ہفتے کے روز متوقع طور پر رہا ہونے والے فلسطینیوں کے استقبال کیلئے جمع تھے۔

دریں اثناء غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے کہا کہ ہے ہم انڈونیشین اسپتال میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی پر صدمے اور حیرت میں ہیں جبکہ مطلوبہ آلاات ایندھن کی فراہم کے بغیر وہ الشفااسپتال بحال نہیں کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button