اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حماس نے صہیونیوں کو معاہدے کی پاسداری پہ مجبور کردیا، 39 فسلطینی رہا

غزہ میں انسانی امدادی سامان لے کر 100 ٹرک داخل

 شیعیت نیوز: غزہ میں عارضی جنگ بندی کے دوسرے روز حماس نے 13 اسرائیلی اور 4 تھائی شہریوں کو رہا کردیا، رہا کئے گئے اسرائیلیوں میں 5 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل نے بھی 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا، فلسطینی قیدیوں میں 33 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔

قطر کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کی راہ میں حائل رکاوٹیں قطر اور مصر کے دونوں فریقوں کے ساتھ رابطوں کے ذریعے دور ہوگئیں جس کی حماس نے بھی تصدیق کی تھی۔

اس سے پہلے حماس نے اسرائیل پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر یرغمالیوں کی رہائی روک دی تھی۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا، معاہدے کے تحت اسرائیل کو شمالی غزہ میں امدادی ٹرکوں کی رسائی دینی ہوگی

یہ بھی پڑھیں:صہیونیوں کی معاہدے کی خلاف ورزی ،حماس نے یرغمالیوں کی رہائی روک دی

القسام بریگیڈز کے بیان کے مطابق صہیونی اور غیر ملکی یرغمالیوں کی رہائی کا عمل جنگ بندی کے معاہدے کے تحت عمل میں آیا۔

صہیونی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے 39 فلسطینی اسرائیلی جیلوں سے رہا ہوگئے ہیں جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

رہانے والے فلسطینیوں کی اکثریت کو بچپن اور نوجوانی میں اسرائیلی فورسز نے گرفتار کیا تھا اور انہوں نے اپنی عمر کا طویل عرصہ صہیونی جیلوں میں گزارا ہے۔

دراین اثناء قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ 13 اسرائیلی شہری اور چند غیر ملکی بین الاقوامی ہلال احمر کے حوالے کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے تحت غزہ میں انسانی امدادی سامان لے کر مزید 100 ٹرک داخل ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button