اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی جیل سے 8 سال بعد رہا ہونے والی مارہ کا پرتپاک استقبال

شیعیت نیوز : عارضی جنگ بندی دراصل مظلوموں کی فتح ہے ۔ ہر یرغمالی کے بدلے تین فسلطینی رہا ہوئے ہیں ۔ رہا ہونے والوں میں سے ایک مارہ بھی ہے۔
آج اور کل بڑی تعداد میں فلسطینی ہوچکے ہیں رہائی پہ اہل فلسطین کی خوشی قابل دید ہے ۔
اسرائیل نے یہ شرط بھی عائد کردی ہے کہ کوئی مٹھائی بھی تقسیم نہ کرے ورنہ جرمانہ ہوگا۔
جشن منانے اور میڈیا سے گفتگو کرنے پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔
مارہ آٹھ سال کے بعد اپنی ماں سے ملی ہے اسے 16 سال کی عمر میں قید کیا گیا تھا .
مارہ کی والدہ نے اپنی بیٹی کا پر تپاک استقبال کیا ہے۔
مارہ کا کہنا ہے مجھے ان آٹھ سالوں میں ماں کی یاد بہت ستائی .
میرا جیل میں قیدیوں نے بہت خیال رکھا مگر ماں کی کمی کو کون پوری کرسکتا ہے۔
اس وقت 8 ہزار فلسطینی قید ہیں جن میں سے تین ہزار گزشتہ 47 دنوں میں قید کئے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ عارضی جنگ بندی کے بعد مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے 13 یرغمالیوں کو رہا کردیا جبکہ جواب میں اسرائیل نے اپنی جیلوں میں قید 39 فلسطینی بچوں اور خواتین کو آزاد کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button