عارضی جنگ بندی اسلامی مزاحمتی بلاک کی فتح ہے، ناصر عباس شیرازی
اسرائیل سفارتی محاذ پہ فلسطینیوں کو زیر کرنے میں ناکام ہوگا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی پہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقاومت ،حماس اور اسلامی مزاحمتی بلاک کی فتح ہے۔
امریکہ اور اسرائیل نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ اگر جنگ بندی ہوئی تو اس کا فائدہ حماس کو ہوگا۔
اگرچہ یہ عارضی جنگ بندی ہے مگر یہ حماس کی کھلی فتح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ہم حماس کو ختم کردیں گے ، غزہ کو ملیا میٹ کردیں اور یرغمالیوں کو آزاد کروالیں گے مگر صہیونی فوج اپنے عزائم میں ناکام ہوئی ۔
کسی بھی مرحلہ میں اسرائیل کو کامیابی نہیں ملی ہر محاذ پہ اسرائیل کو شکست ہوئی اور اسلامی مزاحمتی بلاک کو فتح حاصل ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہمارے مجاہدوں نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، اسماعیل ہنیہ
ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو مزاکرات کی میز پر ہی معاملہ حل کرنے پہ مجبورکیا گیا۔
رہا ہونے والوں کی بڑی تعداد فلسطین سے ہے ان کی رہائی پہ عوام میں جوش و جزبہ اور ولولہ قابل دید ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف حماس کی ہی نہیں پورے مزاحمتی بلاک کی کامیابی ہے۔
لبنان میں حماس کے رہنماوں کی ملاقاتیں اور ایرانی سفیر سے ملاقاتیں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ مزاحمتی بلاک متحد ہے اور دشمن کے خلاف نبردآزما ہے۔
اسرائیل سفارتی محاذ پہ فلسطینیوں کو زیر کرنے میں ناکام ہوگا جلد دنیا دیکھے گی فلسطینیوں کو مکمل کامیابی اور فتح نصیب ہوگی۔