اہم ترین خبریںپاکستان

انقلاب اسلامی ایران میں امام خمینی کے شاگردوں کا خون ہے،امیر جماعت اسلامی

امام خمینی نے فقیری میں وقت کے شہنشاہ کو شکست دی

شیعیت نیوز: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دورہ ایران کیا ۔اس موقع پر انہوں نے قم المقدس میں امام خمینی کے  گھر کا دورہ بھی کیا۔

دورہ  کے بعد قم المقدس شہر میں امام خمینی کے کچے گھر کو دیکھ کر اپنے تاثرات میں لکھا ہے کہ امام خمینی نے فقیری میں وقت کے شہنشاہ کو شکست دی۔

اس چھوٹے سے گھر میں ہمارے عہد کے  عظیم انقلابی قائد نے وقت گزارا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آج ایران اسلامی انقلاب کا گہوارہ ہے اس میں امام خمینی کے شاگردوں کا خون شامل ہے۔

امام خمینی ایک انقلابی شخصیت ،عالم ،قائد اور مربی تھے۔

 امیر جماعت اسلامی  نے  ایران کے اعلیٰ عہدیداروں اور شخصیات سے اہم ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں:سراج الحق کی تہران میں ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، غزہ کی صورتحال پر گفتگو

اس موقع پر غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سراج الحق نے اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نازک ترین صورتحال میں اسلامی دنیا کے حکمران متحد ہوکر مظلوم فلسطینیوں کی مدد نہیں کریں گے تو امت اور تاریخ ان کا احتساب کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتوں کی خاموشی مسلمان عوام کے غیض و غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے، او آئی سی ممالک کا سربراہی اجلاس بلایا جائے، بیانات اور قراردادوں کی بجائے غزہ کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

اس دورے میں جماعت اسلامی امور خارجہ کے مسئول اور سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کے فرزند آصف لقمان قاضی اور سابق ایم این اے صابر حسین اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سراج الحق نے تہران میں مجمع التقریب المذاہب الاسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری اور ادارہ دفاع از ملت آیت اللہ رحیمیان سے ملاقات کی۔

انہوں نے تہران میں حماس کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی سے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button