دنیا

دہلی میں واقع افغان سفارت خانے کو مستقل طور پر بند کردیا گیا

شیعیت نیوز: دہلی میں واقع افغان سفارت خانے نے اپنے سفارتی مشن کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سفارت خانے نے ایک بیان کے ذریعہ اپنے سفارتی مشن کی بندش کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی پر اتفاق کے بعد اسماعیل ہنیہ اور امیر عبداللہیان کی پہلی ملاقات

افغان سفارت خانے کے بیان کا متن اس طرح ہے، ’’حکومت ہند کی جانب سے مسلسل چیلنجوں کے پیش نظر یہ حکم 23 نومبر 2023 سے نافذ العمل ہے۔ یہ فیصلہ سفارت خانہ کی جانب سے 30 ستمبر کو آپریشن بند کرنے کے فیصلے کی تعمیل میں کیا گیا ہے۔ یہ قدم اس امید پر اٹھایا گیا تھا کہ مشن کو معمول کے مطابق چلانے کی اجازت دینے کے لیے حکومت ہند کا رویہ سازگار طریقے سے بدل جائے گا۔‘‘

افغان سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم افغان برادری کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ مشن شفافیت، احتساب اور بھارت کے ساتھ تاریخی اور دوطرفہ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے افغانستان کی خیرسگالی اور مفادات کی بنیاد پر غیر جانبداری کے ساتھ چلایا گیا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : لبنان کی صحافیوں کے قتل پر سلامتی کونسل میں صیہونی حکومت کی شکایت

واضح رہے کہ ستمبر کے مہینے میں پہلی بار افغانستان کے سفارت خانے سے متعلق تنازعہ سامنے آیا تھا اور افغان سفیر نے کہا تھا کہ سفارت خانے کو بھارت سے تعاون نہیں مل رہا ہے۔ بھارت نے اس سلسلے میں کہا تھا کہ افغان سفیر پچھلے کئی مہینے سے بھارت میں رہنے کے بجائے برطانیہ میں رہ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button