لبنان

لبنان کی صحافیوں کے قتل پر سلامتی کونسل میں صیہونی حکومت کی شکایت

شیعیت نیوز: لبنان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غاصب صیہونی حکومت کے خلاف شکایت کی ہے اور اس پر نامہ نگاروں کو جان بوجھ کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

لبنان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں لبنان کے مستقل نمائندے نے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت کی ہے۔

یہ شکایت المیادین ٹی وی چینل کے نامہ نگار فرح عمر، کیمرہ مین ربیع المعماری اور لبنانی شہری حسین عقیل کو جان بوجھ کر قتل کئے جانے پر مبنی اسرائیل کے تازہ مظالم اور جرائم کے بعد کی گئی ہے۔

اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ لبنان کی سرزمین میں اسرائيل کا حملہ بین الاقوامی قوانین، لبنان کی ارضی سالمیت اور اس کے اقتدار اعلی کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ عام شہریوں پر حملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو نے ذاتی مفادات کی خاطر اسرائیل کو جنگ میں جھونکا ہے، صیہونی ذرائع ابلاغ

لبنان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے مظالم کی مذمت سے متعلق اپنی ذمےداریاں پوری کرے۔

یاد رہے کہ غزہ، غرب اردن اور جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے سینتالیس دن کے حملوں میں ساٹھ سے زائد صحافی شہید ہوئے ہیں۔

دوسری جانب لبنانی ذرائع نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحد پر بھی عارضی امن کی اطلاع دی۔

النشرہ نے خبر دی ہے کہ لبنانی ذرائع نے غزہ میں عارضی جنگ بندی کے بعد لبنان کے جنوبی علاقوں میں امن و امان کی خبر دی ہے۔

ان ذرائع نے بتایا کہ جنوبی لبنان کے سرحدی شہر پرسکون ہیں اور ایک گھنٹہ پہلے سے کوئی حملہ نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب لبنانی فوج نے اس عمل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا امکان ہے لہذا ہم شہریوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مستقل امن کے قیام تک اپنے گھروں کو واپس جانے میں جلدی نہ کریں۔

یہ ایسے وقت ہے جب جنگ بندی سے چند گھنٹے قبل لبنان کے جنوبی محاذ کی مقبوضہ فلسطین کی صیہونی فوج کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button