دنیا

غزہ میں جنگ بندی، 100 صہیونی قیدیوں کے بدلے 300 فلسطینی آزاد ہوں گے، اے ایف پی

شیعیت نیوز: فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی نے غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ 100 صہیونی سویلین کے بدلے اسرائیل 300 فلسطینی خواتین اور بچوں کو آزاد کرے گا۔

فرانسیسی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا دورانیہ پانچ روز ہوگا اور معاہدے کے تحت حماس 50 سے 100 اسرائیلی سویلین کو آزاد کرے گی جبکہ اس کے بدلے اسرائیل 300 فلسطینی خواتین اور بچوں کو آزاد کرے گا۔

اے ایف پی کے مطابق پانچ روزہ جنگ بندی کے دوران ہر قسم کے حملے اور کاروائیاں بند کی جائیں گی۔ غزہ کی فضاؤں میں صہیونی طیاروں کی پروازیں بھی بند رہیں گی البتہ شمالی حصے میں دن میں چھے پرواز کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ کے جغرافیائی پھیلاؤ کو روکنا ضروری ہے، ولادیمیر پیوٹن

فرانسوی ایجنسی کے مطابق حماس اور القسام کے جوانوں نے طوفان الاقصی کے ابتدائی مرحلے میں مقبوضہ علاقوں کے مختلف حصوں سے اسیر کرنے والے اسرائیلی اور غیر ملکی شہریوں کو آزادی ملے گی۔

اے ایف پی نے مزید کہا ہے کہ قیدیوں کا تبادلہ مرحلہ وار ہوگا ابتدائی مرحلے میں 30 فسلطینیوں کے بدلے 10 اسرائیلی شہری آزاد ہوں گے اسی طرح باقی قیدیوں کو بھی مرحلہ وار آزاد کیا جائے گا۔

دوسری جانب نیتن یاہو کے بیٹے نے کہا کہ حماس کے حملے کے لئے فوج ذمہ دار، اسرائیلی فوج نے پلٹ وار کیا اور کہا کہ قصوروار آپ کے والد صاحب ہیں۔

غاصب اسرائیلی فوج غزہ پٹی پر مسلسل وحشیانہ حملے کر رہی ہے اور اب تک صیہونی بربریت میں 13 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 5 ہزار سے زیادہ بچے شامل ہیں۔ اسی درمیان غاصب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے بیٹے یائر اور غاصب اسرائیلی فوج کے درمیان لفظی جنگ چھڑنے کی خبریں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button