اہم ترین خبریںپاکستان

سربراہ ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ایم ڈبلیو ایم رہنما علی حسین نقوی کا اظہار افسوس و تعزیت

اس عظیم سانحے پر ہم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور غم ذدہ خاندان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔خدا وند متعال مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔

شیعیت نیوز: ایم ڈبلیوایم رہنما علی حسین نقوی کا متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ محترمہ کے انتقا ل پر اظہار افسوس و تعزیت ۔

میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی والدہ محترمہ کے انتقال کا سن کر دلی افسوس ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں: محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب، علامہ شبیر میثمی نے حلف لیا

انہوں نے مزید کہا کہ ماں کا فراق اولاد کیلئے کسی قیامت سے کم نہیں ، انسان دعاؤں کی ایک مضبوط چھاؤں سے محروم ہوجاتا ہے،اس عظیم سانحے پر ہم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور غم ذدہ خاندان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ۔خدا وند متعال مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button