یمن

یمن افواج کسی بھی جنگی مشن کو انجام دینے کے لیے تیار ہیں، جنرل محمد علی القادری

شیعیت نیوز: بحیرہ احمر میں صہیونی بحری جہاز کو قبضے میں لینے اور اس کی یمن منتقلی کے بعد ملک کی مسلح افواج کے ساحلی دفاعی بریگیڈ کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی القادری نے کسی بھی ممکنہ پیش رفت سے نمٹنے کے لیے یمنی فوج کی تیاری پر تاکید کی۔

میجر جنرل محمد علی القادری نے تاکید کی کہ ہماری افواج کسی بھی جنگی مشن کو انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔

یمن کے ساحلی دفاعی بریگیڈ کے کمانڈر نے کہا کہ ہم یمن کے علاقائی پانیوں یا اس کے جزائر میں کسی بھی بیرونی مداخلت کے خلاف خبردار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بچوں کا عالمی دن: غزہ میں افسوسناک صورتحال، اسرائیلی حملوں میں 5500 بچے شہید

القادری نے یہ بھی تاکید کی کہ ہمارے پاس کسی بھی پیشرفت سے نمٹنے کے لیے مناسب اور ضروری ہتھیار اور میزائل موجود ہیں۔

معتبر ذرائع نے المیادین کو اعلان کیا کہ یمنی بحریہ نے بحیرہ احمر میں ایک صہیونی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا اور 52 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

یمنی فوج کے فوجی ترجمان یحیی الساری نے تصدیق کی ہے کہ یہ جہاز صہیونی جہاز تھا اور اسے یمن کی ایک بندرگاہ پر منتقل کیا گیا تھا۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے بھی تاکید کی کہ اسرائیلی جہاز کو قبضے میں لینے پر صہیونی دشمن کے ردعمل سے ہم خوفزدہ نہیں ہیں۔

انصار اللہ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں قابض قدس حکومت کی فوجی کارروائی کے جواب میں وہ دستیاب کسی بھی اسرائیلی جہاز کو نشانہ بنائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button