اہم ترین خبریںیمن

ہم تمام اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے، یمنی عسکری عہدیدار

شیعیت نیوز: یمن کی فوج کے ایک اعلیٰ عسکری عہدیدار نے صیہونی حکومت کے تمام بحری جہازوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔

اس عسکری عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر المیادین کو بتایا کہ صیہونی دشمن کو جہاں گمان بھی نہ ہو ہماری فورسز وہاں بھی اِن کے تمام بحری جہازوں کو نشانہ بنا سکتی ہیں حتیٰ کہ بحیرہ احمر میں بھی۔

یمنی اعلیٰ عسکری عہدیدار نے کہا کہ یمن کی فورسز ہر صیہونی بحری جہاز کو نشانہ بنائے گی چاہے وہ مقبوضہ فلسطین جا رہا ہو یا کسی اور جگہ۔

یاد رہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے آغاز سے ہی یمن کے استقامتی فرنٹ نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں بندرگاہ ’’ایلات‘‘ کو اپنے ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

اس کے علاوہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع اور انصار الله کے ترجمان محمد عبدالسلام اپنے اپنے بیان میں کہہ چکے ہیں کہ ہم غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے بند ہونے تک صیہونی علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : انصار اللہ یمن کا صیہونی حکومت کے مستقبل پرحملہ

دوسری جانب یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کی جانب سے اپنے ڈرون طیارے کو مار گرائے جانے کے جواب کا اپنا حق محفوظ سمجھتے ہيں۔

روئٹرز نے دو امریکی عہدہ داروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے کے دوران یہ دوسری بار ہے جب امریکی بحری جہازوں نے بحر احمر میں حوثیوں کی جانب سے اسرائيل پر فائر کئے گئے ڈرون طیارے کو منہدم کیا ہے۔

اس سے قبل سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ یوس ایس ایس کارنی جنگی بحری جہاز نے 9 گھنٹوں میں 4 کروز میزائل اور 15 ڈرون طیاروں کو روکا ہے ۔

گزشتہ دنوں عراق اور شام میں امریکی چھاؤنیوں پر کئی بار راکٹ اور میزائلوں سے حملہ کیا گيا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button