اہم ترین خبریںلبنان

فلسطین کی تحریک استقامت کی حمایت میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے حملے

شیعیت نیوز: غزہ میں فلسطین کی تحریک استقامت کی حمایت میں مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صہیونی فوج کی پانچ چوکیوں پر حزب اللہ نے حملہ کیا ہے۔

المیادین نے کہا ہے کہ لبنان کی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں اسرائیلی فوجی چوکیوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔

مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں اور لبنان کی سرحد کے قریب واقع صیہونی آبادی کے علاقوں میں خطرے کاسائرن بجنے سے غاصب صیہونیوں پر خوف طاری ہو گیا اور افراتفری مچ گئی۔

ذرائع کے مطابق جن چوکیوں پر تحریک استقامت حزب اللہ نے حملہ کیا ہے ان کا نام متولا، البیاض، یفتاح، مسکاف عام اور المرج ہے جہاں صہیونی فوجی ڈیوٹیاں دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی افریقہ کے صدر کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ چلانے کا اعلان

لبنانی مقاومتی تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم اور نہتے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی اور اظہار ہمدردی کے لئے صہیونی فورسز پر حملے جاری رکھے جائیں گے۔ آج کے حملے میں صہیونی دشمنوں کو شدید جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

دراین اثناء صہیونی چینل 12 نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان سے مقاومتی تنظیموں نے الخلیل پر تین مارٹر گولے داغے ہیں جس کا صہیونی فورسز نے جواب دیا ہے۔

دوسری جانب صہیونی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔ محیبیب شہر کے مختلف علاقوں میں صہیونی فورسز کی جانب سے فائر کئے گئے گولے گرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

حزب اللہ لبنان نے حالیہ دنوں میں اور غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت اور فلسطینی عوام منجملہ عورتوں اور بچوں کے ہونے والے بہیمانہ قتل عام کے بعد مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے جس کی بنا پر مقبوضہ علاقوں میں آباد غاصب صیہونیوں پر خوف و ہراس طاری ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button