اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

بیت المقدس کے نزدیک شہادت پسندانہ کارروائی ، تین فلسطینی شہید، سات صیہونی فوجی زخمی

شیعیت نیوز: صیہونی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق آج جمعرات کی صبح چار فلسطینی نوجوانوں نے شہادت پسندانہ کارروائی کرتے ہوئے بیت المقدس اور بیت لحم کے درمیان ایک چیک پوسٹ پر انتہا پسند صیہونی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں کی طرف فائرنگ کی۔

اس شہادت پسندانہ کارروائی میں چھ اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے بھی اس شہادت پسندانہ کارروائی میں شامل افراد کی طرف فائرنگ کی اور تین فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق اس کارروائی کے فورا بعد بہت سے صیہونی فوجی جائے وقوعہ پہنچے اور اسرائیلی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر بھی شہادت پسندانہ کارروائی میں شامل چوتھے نوجوان کی تلاش میں علاقے میں پرواز کرنے لگا۔

غاصبوں کے خلاف یہ شہادت پسندانہ کارروائی ایسے حالات میں انجام دی گئی ہے کہ غزہ پٹی میں غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ اور ظالمانہ کارروائیاں اکتالیسویں دن بھی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حماس نے اسماعیل ہنیہ کی رہبر انقلاب سے ملاقات بارے روئٹرز کی خبر کی تردید کر دی

دوسری جانب غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے شمال میں فلسطینی مجاہدین کے ساتھ ہونے والی لڑائی میں اپنے دو فوجی افسروں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کے دو فوجی افسر شمالی غزہ میں فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مجاہدین کے ہاتھوں ہلاک ہوگئے۔

صیہونی اخبار نے بھی جمعرات کو جھڑپ میں دو صیہونی فوجی افسروں کی ہلاکت کے بارے میں لکھا ہے کہ یہ دونوں فوجی افسر بٹالین کمانڈر تھے۔

ان دونوں فوجی افسروں کی ہلاکت کے ساتھ ہی غزہ میں اب تک تین سو اڑسٹھ فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ زخمی ہونے والے صیہونی فوجیوں میں کئی کی حالت نازک بھی بنی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں صیہونی حکومت کی زمینی کارروائی میں اسے بھاری جانی نقصان کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button