ایران

برکس کی فعالیت کے حوالے سے ایران اور روس کے درمیان اعلی سطحی اجلاس

شیعیت نیوز: تہران میں ہونے والے اجلاس میں دونوں ملکوں کے اعلی حکام شرکت کررہے ہیں تاکہ برکس اور اس کی فعالیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق ایران اور روس کے درمیان اعلی سطحی مذاکرات ایران کے دارالحکومت تہران میں ہورہے ہیں۔ برکس کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں ایران کی طرف سے وزارت خارجہ کے معاون برائے اقتصادی امور مہدی سفاری اور روس کی طرف برکس کے لئے روسی نمائندے سرگئی ریباکوف مذاکرات میں حصہ لے رہے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات میں روسی نمائندے برکس میں ایران کی شمولیت پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جنوری 2024 میں تنظیم کی صدارت روس کو ملے گی۔

انہوں نے روس کی صدارت کے دوران تنظیم کا اہداف پیش کئے اور کہا کہ رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانا ان کی ترجیح ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی فوج نے فلسطینی قانون ساز اسمبلی کی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا

اس موقع پر ایرانی وزارت خارجہ کے معاون سفاری نے کہا کہ برکس کی سرگرمیاں بہت وسیع اور متنوع ہیں۔

انہوں نے برکس گروپ میں ایران کی سرگرم فعالیت کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ ایران کی وزارت خارجہ اس حوالے سے موثر اور تعمیری کردار کرنے کے لئے تیار ہے۔

ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جن میں اقتصادی، مالیاتی، تجارتی، توانائی، نقل و حمل، زراعت، نئی ٹیکنالوجی، سائنسی تحقیق، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کھیل اور ثقافتی امور شامل ہیں۔

دوسری جانب ہلال احمر وولنٹیر ونگ کے سربراہ نے بتایا ہے کہ ہلال احمر سوسائٹی کی انسانی ہمدردی مہم میں، ایرانیوں کی جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام کو دی جانے والی نقد امداد کی رقم 900 بلین ریال سے تجاوز کر گئی ہے۔

ہلال احمر کے وولنٹیر ونگ کے سربراہ واحد سلیمی نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام کے لیے ہلال احمر کے بینک اکاونٹس میں نقد امداد جمع کرنے کی فلاحی مہم 9 اکتوبر سے شروع ہوئی ہے۔

سلیمی کے مطابق، 9 اکتوبر سے 14 نومبر تک اس مہم میں ایرانیوں کی جانب سے ہلال احمر سوسائٹی کے بینک اکاونٹس میں 906 بلین ریال سے زیادہ رقم جمع کرائی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button