اہم ترین خبریںپاکستان

ڈی آئی خان، دہشت گردی کا خطرہ، علامہ رمضان توقیر سے بریگیڈئیر حسیب کی ملاقات، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

علامہ محمد رمضان توقیر نے سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قیام امن کے لئے کوشش پر خراج تحسین پیش کیا۔

شیعیت نیوز: بریگیڈیر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن حسیب نے کوٹلی امام حسینؑ کا دورہ کیا اور پرنسپل جامعتہ النجف و مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ محمد رمضان توقیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکورٹی حالات، سیکورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں پر گفتگو اور کوٹلی امام حسینؑ کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے سیکورٹی فورسز، ٹانک اڈا دھماکہ، آئل کمپنی مزدوروں اور دیگر دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور ان واقعات میں افسوس اور سیکورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قیام امن کے لئے کوشش پر خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: رہائشی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے،علامہ صادق جعفری

بریگیڈیر حسیب نے کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے ڈیرہ کی سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، سرکاری تنصیبات اور کوٹلی امام حسینؑ اور دیگر مذہبی عبادت گاہوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے یہاں کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button