القسام بریگیڈز کے ال یاسین 105 میزائلوں سے 22 فوجی گاڑیاں تباہ، 9 صیہونی فوجی ہلاک

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کل منگل کو اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والے 9 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کردیا اور ال یاسین 105 میزائلوں سے کئی ٹینک اور فوجی گاڑیاں تباہ کردیں۔
القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے منگل کی شام غزہ شہر کے شمال میں محور میں صفر کے فاصلے سے 7 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کیا اور اسی جگہ صہیونی فوجیوں کے ایک اور ٹینک پر ال یاسین 105 گولوں سے حملہ کیا اور اسے آگ لگا دی۔
القسام بریگیڈزنے غزہ شہر کے مغرب میں 3 صیہونی گاڑیوں کو ال یاسین 105 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
اس نے بیت حانون میں صہیونی فوجیوں کے ایک اکٹھ کو بھی بھاری صلاحیت کے مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : طولکرم کیمپ اور الخلیل پر اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 8 فلسطینی شہید
ایک بار پھر القسام بریگیڈز نے غزہ شہر کے جنوب میں محور میں دشمن افواج کے ایک اجتماع کو 114 ملی میٹر ’’رجوم‘‘ میزائل سسٹم سے نشانہ بنایا۔
القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ انہوں نے غزہ شہر کے مغرب میں 3 صیہونی گاڑیوں کو ال یاسین 105 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ شہر کے مغرب میں ’’ٹائیگر‘‘ کے فوجی کیریئر کو ال یاسین 105 میزائل سے اور غزہ شہر کے شمال مغرب میں ایک صہیونی ٹینک کو ال یاسین 105 میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
غزہ شہر کے جنوب مغرب میں ایک عمارت میں چھپی خصوصی صہیونی فورس کو بھی ’’ٹی بی جی‘‘ راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔
القسام بریگیڈز نے حجر الدیل کے مشرق میں گھسنے والی دشمن کی افواج کو 114 ایم ایم ’’رجوم‘‘ راکٹ سسٹم سے تباہ کر دیا۔
القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ انہوں نے غزہ شہر کے مغرب میں 3 صیہونی گاڑیوں کو ال یاسین 105 گولوں سے نشانہ بنایا۔
القسام بریگیڈز نے غزہ شہر کے شمال مغرب میں ایک صہیونی ٹینک اور بلڈوزر کو بھی ’’طندم‘‘ گولوں سے نشانہ بنایا۔
القسام بریگیڈز نے ’’رعیم‘‘ فوجی اڈے پر میزائلوں سے بمباری کی۔
القسام بریگیڈز نے غزہ شہر کے شمال مغرب میں دو صیہونی ٹینکوں اور ایک فوجی بلڈوزر کو تباہ کردیا۔