ایران

ایران نے گزشتہ سال ایک ارب ڈالر کے فوجی وسائل برآمد کئے، بریگیڈیئر سید مہدی فرحی

شیعیت نیوز: ایران کے نائب وزیر دفاع بریگیڈیئر سید مہدی فرحی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فوجی طاقت سامراج کے مقابلے میں خودمختاری کی ضامن ہے، بتایا ہے کہ ایران فوجی صنعت میں خوکفیل ہے اورہم نے گزشتہ سال ایک ارب ڈالر کی فوجی مصنوعات برآمد کیں۔

ارنا کے مطابق نائب وزير دفاع بریگیڈیئر سید مہدی فرحی نے تہران کی شہید رجائی یونیورسٹی میں شہید جنرل حسن طہرانی مقدم کی بارھویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروگرام میں کہا کہ آج سبھی مسلمانوں کے دل غزہ کے عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی وجہ سے مجروح اورغمگین ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ ہم عقل و درایت سے کام لیتے ہوئے ، حق و باطل کی جنگ میں یزید وقت کے مقابلے میں کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونیوں کے جرائم سے فلسطین کی فتح ختم نہیں ہوگی، جنرل علی حاجی زادہ

انھوں نے شہید جنرل طہرانی مقدم کے بارے میں کہا کہ وہ ایسی فوجی طاقت کے طرفدارتھے جس کے ذریعے وحشی دشمنوں کے مقابلے میں استقامت کے ساتھ ڈٹا جاسکے ۔

ایران کے نائب وزیر دفاع نے کہا کہ سامراجی طاقتیں اپنے خوبصورت ظاہر کے برخلاف جنگل کا قانون چلاتی ہیں، بنابریں ہمیں ان کے مقابلے میں اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لئے فوجی لحاظ سے طاقتور بنے کی ضرورت ہے۔

نائب وزیر دفاع بریگیڈیئر فرحی نے ملک کو میزائلی طاقت بنانے کے ساتھ ہی دیگر فوجی صنعتوں میں بھی شہید طہرانی مقدم کی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران کے پاس سیکڑوں طہرانی مقدم موجود ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایک دن وہ تھا جب دنیا ہمیں خاردار تار بھی نہیں دے رہی تھی لیکن آج ہم نے فوجی صنعت میں اتنی ترقی اور پیشرفت کرلی ہے کہ گزشتہ سال ہم نے تقریبا ایک ارب ڈالر کی فوجی مصنوعات دوسرے ملکوں کو برآمد کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button