حکومت مسئلہ فلسطین پہ موقف واضح کرے ورنہ اجتماعات کا رخ ایوانوں کی طرف ہوگا،علامہ احمد اقبال رضوی
شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ غزہ میں 3ہزار بچوں سمیت 12ہزار فلسطینی شہید ہوگئے۔
مگر اسلامی ممالک جزباتی تقریروں اور اجلاسوں سے آگے نہیں بڑھ رہے ہیں ۔
غزہ کے عوام عرب لیگ اور او آئی سی سے پوچھتے ہیں مسلم ممالک کی 50لاکھ کی فوجیں شتر مرغ کی طرح ریت میں منہ کیوں چھپا کر بیٹھی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا آئین اور عوام اسرائیل کو ایک ریاست کے طور پہ قبول نہیں کرسکتے ۔
حکومت مخمصہ کا شکار کیوں ہے مسئلہ فلسطین پہ اپنے موقف کو واضح کرے۔ورنہ عوامی اجتماعات کا رخ ایوانوں کی طرف ہوگا۔







