ایران

اسرائیل یقینی طور پر تباہ ہوجائے گا، کمانڈر جنرل حسین سلامی

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ امریکہ صہیونی حکومت کو نہیں بچا سکتا اور یہ حکومت یقینی طور پر تباہ ہو جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق، کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ آج دنیا امریکہ اور اسرائیل کے خلاف متحد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب مزاحمتی فورسز نے مقبوضہ علاقوں میں کم از کم 1500 صیہونیوں پر حملہ کیا (الاقصی طوفان آپریشن کے دوران) تو اس دوران ایک بھی فلسطینی مجاہد شہید نہیں ہوا اور تمام اسرائیلی ہتھیاروں کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ صیہونیت کے لیے اپنے وحشیانہ جرائم کے سبب زندہ رہنا ممکن نہیں ہے جب کہ اس کے دشمن (فلسطینی مزاحمت) مضبوط ارادے کے ساتھ باقی رہیں گے اور صیہونی حکومت حتمی طور پر نابود ہوجائے گی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کی ڈیٹرنس کی صلاحیت کمزور پڑ چکی ہے اور امریکہ اس حکومت کو نہیں بچا سکتا، وہ ضرور مٹ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : او آئی سی اجلاس میں ایرانی تجاویز کو اہمیت دی گئی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں محصور فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جرائم کے خاتمے کے لئے عرب اور مسلم ممالک کو مل کر کوشش کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے صدر ابراہیم رئیسی کے ہمراہ سعودی دارالحکومت ریاض میں غزہ پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے بارے میں عرب اسلامی ممالک کے غیر معمولی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کی نشست تاخیر سے ہوئی۔ تاہم ہم سمجھتے ہیں کہ اگر مسلم ممالک کے رہنما اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری کوشش کریں تو اس موقع پر صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کا خاتمہ ممکن ہے۔

یاد رہے کہ مشترکہ اجلاس میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کے ساتھ ساتھ فلسطینی عوام پر صہیونی سیکورٹی فورسز کے وحشیانہ مظالم کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button