عراق

صہیونی علاقے ایلات پر میزائل حملے، عراقی مقاومت اسلامی نے ذمہ داری قبول کرلی

شیعیت نیوز: عراقی مقاومت اسلامی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے علی الصبح صہیونی علاقے ایلات پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

المیادین نے خبر دی ہے کہ عراقی مقاومت اسلامی نے بیان جاری کرتے ہوئے اتوار کی صبح مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونیوں کی آبادی پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے ایلات کے قصبے ام الرشراش پر اتوار کی صبح میزائل حملے کئے گئے تھے۔

عراقی تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حملے میں جدیدترین اسلحہ استعمال کیا گیا ہے۔ غاصب صہیونیوں پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : تل ابیب، صہیونی اسیروں کے رشتہ داروں کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ

بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ ایلات کے قصبے پر ہونے والا حملہ غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کیا گیا ہے۔ صہیونیوں پر حملے ختم نہیں ہوں گے۔

اس سے پہلے ایلات سے مقامی ذرائع نے کہا تھا کہ علی الصبح 2 ڈرون حملے ہوئے تھے جس کے بعد علاقے میں خطرے کے سائرن بجایا گیا تھا۔

اس سے پہلے عراقی مقاومت اسلامی نے شام اور عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر بھی حملے کئے تھے۔ تنظیم کے مطابق غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لئے یہ حملے کئے گئے تھے۔

دوسری جانب عراق کی اسلامی مزاحمت نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس نے چھ حملوں کے ذریعے چار امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے جاں بازوں نے مغربی عراق میں واقع عین الاسد اڈے، شمالی عراق میں اربیل ایئرپورٹ کے قریب غاصب امریکیوں کے فوجی اڈے، شمالی شام میں تل بیدر اڈے اور جنوبی شام میں التنف کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا ہے ۔

ذرائع نے ان حملوں میں بڑے پیمانے پر ان اڈوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button