ایران

اسلامی ممالک صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم رکوانے کے لئے فوری اقدام کریں، قالیباف

شیعیت نیوز: ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے غزہ میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم اور بے گناہ عوام، عورتوں اور بچوں کا قتل عام رکوانے کے لئے اسلامی ملکوں کے فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ارنا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے الجزائری ہم منصب ابراہیم بوغالی سے ٹیلیفونی گفتگو میں غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

انھوں نے صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت میں الجزائر کے مؤقف کو قابل تعریف بتایا اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں الجزائری پارلیمنٹ کے حالیہ اقدام کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی حکومت کی شکست اور امریکی زوال سے عالمی سلامتی ممکن ہوگی، جنرل سلامی

اسپیکر محمد باقر قالیباف نے نہتے فلسطینی عوام کے دفاع میں ایران اور الجزائر کے ہم آہنگ اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مظلوم فلسطینی عوام، عورتوں اور بچوں پر، بچوں کی قاتل ناجائز صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو رکوانے کے لئے اسلامی ملکوں کی جانب سے فوری طورپر متحدہ اقدام کی ضرورت ہے۔

ایران کے اسپیکر نے کہا کہ ایران مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں اسلامی ملکوں کی پارلیمانوں کی فلسطین کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے لئے آمادہ ہے۔

الجزائر کے اسپیکر پارلیمان ابراہیم بوغلی نے فلسطین اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں ایران کے مؤقف کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ الجزائر حریت پسندوں اور انقلابیوں کا ملک ہے اور فلسطینی امنگوں نیز اس سرزمین کے عوام کے برحق حقوق کی حمایت میں اس کا مؤقف اٹل اور ناقابل تغیر ہے۔

انھوں نے تہران میں اسلامی ملکوں کی پارلیمانوں کی فلسطین کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کی تجویز کا خیر مقدم کیا اور اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جلد سے جلد رکوانے اور غزہ کے عوام تک امداد رسانی کی راہیں نکالنے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button