پاکستان کی اہم خبریں

طالبان حکومت کے باعث پاکستان میں خودکش حملو ں میں 500فیصداضافہ،نگران وزیراعظم

 شیعیت نیوز: وزیر اعظم انوار الحق کاکٹر نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے افغان عبوری حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 60 فصد اضافہ ہوا،

خود کش حملوں میں 500 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انوارالحق کاکٹر نے کہا کہ گزشتہ 2 برسوں میں 2 ہزار سے زیادہ معصوم پاکستانیوں کی جانیں اس اندوہ ناک خونریزی کی بھینٹ چڑھ چکیں

جس کے ذمے دار تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد ہیں جو افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر بزدلانہ حملے کر

.رہے ہیں

انوارالحق کاکٹر نے کہا کہ گزشتہ 2 برسوں میں 2 ہزار سے زیادہ معصوم پاکستانیوں کی جانیں اس اندوہ ناک خونریزی کی بھینٹ چڑھ چکیں جس کے ذمے دار تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گرد ہیں جو افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر بزدلانہ حملے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں ہونے والے خود کش حملوں میں 15 افغان شہری بھی شامل تھے، اس کے علاوہ 64 افغان شہری انسداد دہشت گردی کی مہم کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جن افغان شہریوں کے پاس دستاویز ہیں، ان کو واپس بھیجنے کی پالیسی نہیں ہے، رضاکارنہ طور پر اب تک ڈھائی لاکھ لوگوں کا جانا بہت بڑی بات ہے۔

انوار الحق کاکٹر نے کہا کہ تارکین وطن کے حوالے سے پاکستان پر کسی کا کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے، کوئی ملک کیوں اور کیسے دباؤ ڈالے گا، حکومتیں ایک دوسرے سے مختلف درخواستیں کرتی ہیں، ان کو مطالبہ نہیں کہا جا سکتا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں اضافے کا الیکشن کی تاریخ سے کوئی تعلق نہیں ہے، دہشت گردوں نے اعلان جنگ کر رکھا ہے، ہمیں اس کا جواب دینے کی تیاری رکھنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button