مقبوضہ فلسطین

صہیونی فوج نے فلسطینی مجاہدہ عہد التمیمی کو گرفتار کر لیا

شیعیت نیوز: صہیونی فوج نے پیر کی صبح رام اللہ کے مغرب میں التمیمی خاندان کے گھر پر چھاپہ مار کر فلسطینی مجاہدہ عہد التمیمی کو گرفتار کر لیا۔

عربی ویب سائٹ 21 نے بتایا ہے کہ پیر کی صبح صیہونی غاصب حکومت کے فوجیوں نے مغربی رام اللہ کے قصبے نبی صالح سے 23 سالہ فلسطینی لڑکی عہد التمیمی کو گرفتار کرلیا جو کہ غاصبانہ قبضے کے خلاف ایک معروف مزاحمت کار ہے۔

اس نوجوان فلسطینی لڑکی کی والدہ نریمان التمیمی نے بتایا کہ صیہونی فوجیوں نے آج ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لیتے ہوئے کچھ آلات کو تباہ کرنے اور ان کے موبائلز ضبط کرنے کے بعد اس کی بیٹی کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل شکست کی صورت میں نقب اور جلیل کے علاقوں سے محروم ہو جائے گا، اسرائیل الیوم

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی فوجیوں نے چند روز قبل عہد التمیمی کے والد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے حراستی مراکز میں منتقل کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عہد التمیمی کو صہیونیوں نے 2017 میں گرفتار کیا تھا اور آٹھ ماہ قید میں گزارے تھے۔ اس کے بعد اس کے والد، والدہ، بہن اور بھائی کو اسرائیلی فوج نے کئی بار گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔

دوسری جانب فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ غزہ میں معصوم بچوں کے قتل کا تذکرہ کرتے ہوئے روپڑے۔

فلسطینی وزیراعظم کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں معصوم بچوں کی جانیں جانے کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑے۔

انہوں نے دوران خطاب کہا کہ غزہ میں بچے اپنے جسموں پر نام لکھ رہے ہیں، تاکہ اُن کی لاشوں کو شناخت کیا جاسکے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ 3 فلسطینی بچوں کی ماں، جس کے لخت جگر ملبے تلے دب گئے تھے، اُن سے کہتی ہے کہ مجھے تم لوگوں کو دیکھنا ہے۔ یہاں تک اگر شہداء کی روحوں پر رحمتیں نازل ہوں، مجرموں شرم کرو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button