سعودی عرب

اسلامی ممالک کے سربراہان مملکت کا اجلاس ریاض میں ہوگا

شیعیت نیوز: ایران کے صدر اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے سربراہوں کی درخواست پر اسلامی ملکوں کے سربراہان مملکت کا اجلاس ریاض میں ہوگا۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ امیر فیصل بن فرحان نے ٹیلیفون پر گفتگو اور فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : صاحبزادہ حامد رضا کی ہمشیرہ ہماری بہن ہے، لہذا ان کے خلاف کسی بھی قسم کے اوچھے ہتھکنڈے ناقابل برداشت ہونگے، علامہ راجہ ناصرعباس

اس بات چیت میں فلسطین کی صورت حال پر غور کے لیے او آئی سی کا ہنگامی سربراہی اجلاس بلانے، غزہ اور مغربی کنارے میں جنگی جرائم بند کرنے اور انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی بنانے پر زور دیا گيا۔

فیصل بن فرحان نے ایران کے وزیر خارجہ کو اس بات سے آگاہ کیا کہ غزہ کی صورت حال پر غور کے لیے اسلامی ملکوں کا ہنگامی سربراہی اجلاس بہت جلد ریاض میں منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اس وقت او آئی سی کا سربراہ ہے جبکہ اسلامی ملکوں کی اس تنظیم کا ہیڈ کوارٹر بھی سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طوفان الاقصی نے تاریخ بدل دی، غلامی مقاومت سے زیادہ بھاری پڑتی ہے، اسپیکر محمد باقر

دوسری طرف ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی او آئی سی سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کے لئے آئندہ اتوار کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کا دورہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی او آئی سی سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت کے لئے آئندہ اتوار کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button