لبنان

حزب اللہ کا صیہونی بیاض بلیدہ بیس پر حملہ

شیعیت نیوز: حزب اللہ نے آج شام ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمتی جنگجوؤں نے بیاض بلیدہ بیس (شمالی مقبوضہ فلسطین) میں قابض صیہونی حکومت کی فوجی دستوں پر حملہ کرکے جانی نقصان پہنچایا ہے۔

المنار کے مطابق، لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے الضھیرہ کے نام سے مشہور قابض افواج کی بیاض بلیدہ بیس کو راکٹوں اور توپوں کے گولوں سے نشانہ بنایا، جس سے قابض افواج کا جانی نقصان ہوا ہے۔

حزب اللہ نے مشرف قصبے کے ایک گھر میں صیہونی فوجیوں کے اجتماع کو بھی نشانہ بنایا۔

ادھر صہیونی فوج کے ترجمان نے اس میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ مشرف کے علاقے سے اسرائیلی بستیوں کو اینٹی آرمر میزائل سے نشانہ بنایا گیا اور فضائیہ نے اس حملے کا جواب دیتے ہوئے حزب اللہ کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : یوم شہید حزب اللہ کی مناسبت سے سید حسن نصراللہ ہفتے کو خطاب کریں گے

حزب اللہ کے حملوں کے بعد اسرائیل نے حلتا، بسطرہ، کفرکلا اور الوزانی کے دیہاتوں پر 6 بمباری کی ہے۔

دوسری جانب جس وقت ان علاقوں پر بمباری کی گئی اسی وقت صیہونی حکومت کے توپ خانے نے جنوبی لبنان کے مشرقی حصے میں واقع قصبے فرکلا کے اطراف کے علاقے کو بھی نشانہ بنایا۔

لبنانی خبر رساں ذرائع نے حزب اللہ کی طرف سے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے ایک ڈرون کو مار گرانے اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں اس حکومت کے متعدد فوجی ٹھکانوں پر لبنانی مزاحمتی جنگجوؤں کے حملے کی بھی اطلاع دی ہے۔

لبنانی میڈیا نے بتایا ہے کہ لبنانی اسلامی مزاحمتی جنگجوؤں نے جنوبی لبنان میں نبطیہ کے علاقے میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے صیہونی فوج کے ایک ڈرون کو مار گرایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button