اہم ترین خبریںلبنان

یوم شہید حزب اللہ کی مناسبت سے سید حسن نصراللہ ہفتے کو خطاب کریں گے

شیعیت نیوز: حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ ہفتے کو شہید حزب اللہ کے دن کی مناسبت سے خطاب کریں گے۔

المیادین نے کہا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ آئندہ ہفتے کے دن خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شہید حزب اللہ کے دن کے موقع پر لبنان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے خطاب کریں گے۔

اس سے پہلے جمعہ کے روز ان کے خطاب کے بارے میں صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے خطاب میں تمام آپشنز کا ذکر کیا ہے اور ہر اقدام ممکن ہے۔ دوسری طرف صہیونی فوج میں غزہ میں پیشقدمی کی رفتار بڑھانے اور کم کرنے کے حوالے سے اختلافات پائے جاتے ہیں۔

جمعہ کے روز انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں دھمکی دی گئی تھی کہ نیا محاذ کھولنے کی صورت میں امریکی بحری جہاز حملے کے لئے کھڑے ہیں لیکن ہم ان دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوئے اور اپنا کام انجام دیا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ لبنان کے محاذ پر ہر امکان موجود ہے۔ ہمارے اقدامات غزہ میں اسرائیل کی کاروائیوں سے مشروط ہیں۔ ہر آپشن زیرغور ہے اور ہم ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حسن نصر اللہ کے ذہین میں کیا چل رہا ہے، کوئی نہیں جانتا، عبرانی میڈیا حیران

دوسری جانب لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے جنوبی لبنان میں صیہونی حکومت کے حملے میں چار عام شہریوں کی شہادت پر ردعمل میں کہا ہےکہ وہ سلامتی کونسل میں اس غاصب حکومت کی شکایت کریں گے۔

صیہونی حکومت کے ایک ڈرون نے اتوار کے روز ایک لبنانی شہری کی گاڑی کو اس ملک کے جنوبی علاقے عیناتا میں نشانہ بنایا۔

اس ڈرون حملے میں گاڑی سوار ایک عورت اور تین بچے شہید ہوگئے۔

لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ دشمن کے توسط سے عام شہریوں، بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنانا ایک ایسا گھناؤنا جرم اور کھلی جارحیت اور بربریت ہے کہ جس نے غاصبوں کے جرائم میں ایک اور باب کا اضافہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جرم وہ لوگ انجام دے رہے ہيں جو حالات کو پرسکون کرنا چاہتے ہیں تاہم لبنان کے خلاف غاصبوں کے جرائم کو وہ نظر انداز کر رہے ہيں۔

لبنان کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس جارحیت کا جواب دیا جائے گا اور حکومت لبنان قانونی راستوں سے اس کی پیروی کرے گی اور سلامتی کونسل میں فوری شکایت کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button