ایران

غزہ میں اسرائیل اور امریکہ کے جرائم روکنے کے لئے ہر اقدام کی حمایت کریں گے، صدر رئیسی

شیعیت نیوز: صدر سید ابراہیم رئیسی نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے مظلوم اور صابر و پائیدار عوام کے قتل کے عام سے امریکی اور صیہونی حکومتوں کو روکنے کے لئے عالم اسلام،علاقائي ممالک اور بین الاقوامی سطح پرکئے جانے والے ہر اقدام کی حمایت اوراس میں تعاون کریں گے۔ جرائم اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کا اصلی ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا ہے۔

ارنا کے مطابق صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے عراق کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جنگی جرائم کے تعلق سے ایران اور عراق کے مشترکہ موقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کا مؤقف ہے کہ آج صیہونی حکومت غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کررہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران اور عراق دونوں ملکوں کا مؤقف ہے کہ غزہ پر بمباری فوری طور پربند کی جائےاور غزہ کا محاصرہ ختم کرکے مظلوم فلسطینی عوام تک امداد رسانی کا راستہ کھولا جائے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ اپنی مالی، اسلحہ جاتی اور انٹیلیجنس مدد سے مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف بے رحمانہ اقدامات جاری رکھنے میں صیہونی حکومت کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جب تک سعودی حکمرانوں کا اسرائیل سے معاہدہ ہے، فلسطین میں جہاد کی اجازت نہیں!، الرحیلی

انھوں نے کہا کہ امریکہ دعوی کرتا ہے کہ جنگ بندی اور غزہ کے عوام کی مدد کی فکر میں ہے لیکن عملا ہم دیکھتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادیں ویٹو کردیتا ہے تاکہ غاصب صیہونی حکومت فلسطینی عوام کا قتل جاری رکھ سکے۔

صدر ایران نے کہا کہ ہم صیہونی حکومت کے جرائم کے لئے امریکہ اور اس حکومت کے حامی دیگر ملکوں کو جواب دہ سمجھتے ہیں ، وہ اس حکومت کے جرائم میں شریک ہیں۔

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام ہی نہیں بلکہ پوری انسانی دنیا کے لئے غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کا جاری رہنا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔

صدر مملکت نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت فلسطینی عوام کی مجاہدت اوراستقامت کے مقابلے میں لاچار اور ناکام ہوچکی ہے اور انسانیت کے خلاف جرائم اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کے ذریعے اپنی شرمناک شکست کی تلافی کرنا چاہتی ہے۔

صدر رئيسی نے کہا کہ پوری دنیا کہرہی ہے کہ فلسطینی عوام فاتح ہیں اور عورتوں ںیز بچوں کا قتل عام اور عام شہریوں کے گھروں کو تباہ کرنا کسی حکومت کی کامیابی نہیں ہوسکتی اور صیہونی حکومت انسانیت کے خلاف جرائم اور نسل کشی سے اپنی شرمناک شکست کی تلافی نہیں کرسکتی۔

عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے بھی اس پریس کانفرنس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف وحشیانہ حملے اور جنگی جرائم کا سلسلہ فوری طور پر روکے جانے کا مطالبہ کیا۔

انھوں نے بتایا کہ آج صدر ایران کے ساتھ ان کی گفتگو کا اہم ترین موضوع صیہونیوں کے ہاتھوں جاری غزہ اور غرب اردن کے مظلوم فلسطینی عوام کا منظم قتل عام ہے ۔

انھوں نے اسی کے ساتھ فلسطین کی آزادی اور آزاد فلسطینی ریاست کی جلد سے جلد تشکیل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ فلسطین کا دارالحکومت بیت المقدس ہی ہونا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button