اہم ترین خبریںایران

تہران سمیت پورے ملک میں ریلیوں کا سلسلہ جاری

شیعیت نیوز: عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت سے تہران اور ایران کے 1200 شہروں میں ایک ساتھ ریلیوں کا آغاز ہوا۔

4 نومبر کو ایران میں عالمی سامراج سے مقابلے کا قومی دن منایا جاتا ہے اور اسی مناسبت سے ہفتے کے روز پورے ایران میں ریلیاں نکالی جاتی ہيں۔

4 نومبر کو ایران میں اسی طرح یوم طلبہ بھی منایا جاتا ہے۔ ایران کی تاریخ کی تاریخ میں 4 نومبر کو تین اہم واقعات رونما ہوئے ہیں۔ 4 نومبر 1964 میں امام خمینی کو جلا وطن کر دیا گیا تھا جبکہ 4 نومبر سن 1978 میں شاہی حکومت نے طلبہ کا قتل عام کیا تھا اور 4 نومبر سن 1979 میں طلبہ نے امریکہ کے جاسوسی اڈے پر قبضہ کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی استکبار سے جنگ میں ایمان کو ضرور فتح حاصل ہو گی، صدر ابراہیم رئیسی

ایرانی کیلنڈر میں 4 نومبر کو عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کی شکل میں منانے کا اعلان، عالمی سامراج سے مقابلے کے لئے ایک اہم موڑ ہے اور رہبر انقلاب اسلامی کے بقول 4 نومبر بے حد اہم دن ہے ایک طرح یوم طلبہ اور اور ایک طرح سے سامراجی طاقتوں کے حربوں کے خلاف ایرانی قوم کی استقامت کا دن ہے۔

گزشتہ 43 برسوں میں ایرانی قوم نے ہمیشہ 4 نومبر کو پورے ملک میں شاندار ریلیاں نکال کر سامراج کے سرغنہ امریکہ کی سازشوں اور حربوں کے مقابلے میں ڈٹے رہنے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت سے تہران میں فلسطین اسکوائر سے صبح 9 بجے ریلی کا آغاز ہوا جس کے بعد امریکہ کے سابق سفارت خانے کے سامنے مظاہرین جمع ہوئے۔

تہران میں مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے پرچموں کو آگ لگائی اور غزہ میں قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

تہران میں ریلی کے شرکاء نے شہید قاسم سلیمانی کی تصویریں اٹھا رکھی تھیں اور صیہونی حکومت کو مخاطب کرکے کہہ رہے تھے’’ ہم تیرے حریف ہيں‘‘۔

متعلقہ مضامین

Back to top button