اہم ترین خبریںدنیا

غزہ کی تباہی پر صرف پتھر دل لوگ ہی خاموش رہ سکتے ہیں،روسی صدر پیوٹن

روسی صدر پیوٹن نے فلسطینیوں کے حق میں بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی تباہی پر صرف پتھر دل لوگ ہی خاموش رہ سکتے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر انسانیت سوز حملوں کے خلاف دنیا بھر میں مذمت جاری ہے۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ غزہ کے خون آلود بچوں کی تصاویر دیکھتے ہیں تو رونگٹنے کھڑے ہو جاتے ہیں
اور آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں۔
کسی کو ان واقعات پر پریشانی نہیں ہوتی تو اس کے سینے میں دل نہیں پتھر ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل غزہ میں بدترین دہشت گردی کرتے ہوئے ایمبولینسز کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔

الشفاء ہسپتال کے باہر ایمبولینس پر حملے سے 15 فلسطینی شہید ہو گئے۔

سابق یونانی وزیر کا کہنا ہے کہ ایمبولینس پر حملہ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی اور اسرائیل کا جنگی جرم ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ ایمبولینس پر اسرائیلی حملے سے خوف زدہ ہو گیا ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button