اہم ترین خبریںمقالہ جات

!سیدِ عزیز کا تاریخی خطاب:یہ بھی کوئی فوج ہے

توقیر کھرل کی خصوصی رپورٹ

شیعیت نیوز:  سیدِ عزیز کی تاریخ ساز خطاب کو عالم ِاسلام میں سراہا جارہا ہے،
حالیہ جنگ میں انکا یہ پہلا خطاب تھا۔
کروڑوں افراد نے براہِ راست سنا۔
۔اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے ردعمل میں سید کی ذات کو تنقید کا نشانہ بنایا جواب میں کہنے کو کچھ نہیں تھا
تاہم اسرائیل کو مکڑی کے جالے جیسا کمزور کہنا سخت ناگوار گزرا ہے۔
انہیں پہلے ہی عوام سے 7 اکتوبر کے حملے میں کڑی تنقید کا سامنا ہے اور آج کی تقریر نے بھی نقاب کردیا ہے۔
سید نے آج خطاب میں فرمایا کہ یہ بھی کوئی فوج ہے ان کے ٹینکوں پہ بم رکھتے ہیں
انہیں پتہ ہی نہیں چلتا ،اسرائیلی فوج کو یہ سب باتیں ہضم نہیں ہورہی ہیں اور وہ ردعمل میں کچھ کہنے کے قابل نہیں رہے۔
پوری تقریر میں سید نے اسرائیل سے زیادہ امریکہ کو آڑے ہاتھوں لیا
ماضی کی شکست اور مستقبل میں عبرت ناک پسپائی کی طرف متوجہ کیا ہے
سید نے فرمایا تمہارے بحری بیڑوں ہمیں خوف زدہ نہیں کرسکتے
۔امریکہ نے جواب میں کہا ہے یہ اسرائیل اور حماس کا معاملہ ہے آپ فائدہ نہ اٹھائیں اور درمیان میں نہ آئیں
۔امریکہ کا یہ بیان خوف کی علامت ہے
،اس سے قبل امریکہ دو بار اسرائیل کو سید کی تنظیم سے ٹکر نہ لینے کی نصیحت کرچکا ہے
امریکہ دراصل اس جنگ کے شعلوں کو اپنی طرف آتے ہوئے دیکھ کر خوف زدہ ہے۔
سید نے بھی برملا کہا ہے جنگ کو خطے میں آنے سے روکنا ہے تو غزہ میں بربریت بند کرو۔
۔
ایسا بھی نہیں کہ سید نے تمام آپشنر کھلے ہیں میں صرف نیا محاذ کھولنے کا اظہار کیا ہے
بلکہ انہوں نے قیدیوں کی رہائی سمیت تمام معاملات کو مزاکرات سے حل کرنے کی طرف اشارہ کیا ہے۔
سید نے خطاب میں امت مسلمہ کو بھی جھنجھوڑتے ہوئے فرمایا! پتا چل گیا کون دوست اور کون دشمن ہے۔
فلسطینیوں کی مزاحمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا
فلسطینیوں کے پاس صرف دو راستے جنگ یا خاموشی تھا مظالم سے تنگ آ کر دوسرا راستہ اختیار کیا۔
سید نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہم جیت کا جشن منائیں گے
سید کے خطاب کے نتائج اور اثرات چند دنوں میں سامنے آئیں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button