ایران

امریکہ غزہ میں جنگ جاری رہنے کا عامل ہے، بحران کے حل کی کوششوں کا حصہ نہیں، کنعانی

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ثابت کیا ہے کہ وہ اب بھی فلسطینی عوام کی نسل کشی اور وحشیانہ جنگی جرائم جاری رہنے کے بنیادی عوامل میں ہے۔

ارنا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے سماجی رابطے کے پیج پر لکھا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں امریکی ایوان نمائندگان نے امریکی ٹیکس دہندگان کی جیب سے صیہونی حکومت کے لئے چودہ اعشاریہ تین ارب ڈالر کی منظوری دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کا قتل عام انسانی حقوق کی پامالی ہے انسانی حقوق کونسل میں روح اللہ دہقانی کا بیان

انھوں نے لکھا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے دوبارہ تل ابیب کا سفر کیا ہے اور امریکی وزارت جنگ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن غزہ میں جنگ بندی کا مخالف ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید لکھا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر نے بھی غزہ میں جنگ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی کی ضرورت نہيں ہے۔

ناصر کنعانی نے لکھا ہے کہ اس طرح امریکہ نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ غزہ پر وحشیانہ حملے ، جنگی جرائم اور فلسطینی عوام کی نسل کشی جاری رہنے کا فیصلہ کن عامل ہے، بحران کے حل کی کوششوں کا حصہ نہیں ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے اپنی پوری حیثیت غاصب صیہونی حکومت کو شکست سے بچانے پر لگادی ہے لیکن خداوند عالم نے فلسطینی قوم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button